مرکزی مواد پر جائیں

مکمل پاکستان پارٹی کے بارے میں

پارٹی کا تعارف

پارٹی کا تعارف

مکمل پاکستان پارٹی ایک ایسا سیاسی پلیٹ فارم ہے جو قومی اتحاد، معاشی خودمختاری، سماجی انصاف، عوامی شراکت، نوجوانوں کی قیادت، خواتین کو بااختیار بنانے، کاروباری ترقی، روزگار، مضبوط اداروں اور قانون کی حکمرانی کا خواہاں ہے۔

کیا پاکستان پہلے نامکمل تھا، جو اب آپ نے 'مکمل پاکستان پارٹی' بنائی ہے؟

پاکستان بحیثیت ریاست مکمل اور آزاد ہے۔ اس نام کا مقصد ان قومی امنگوں کی تکمیل ہے جو ابھی تک ادھوری ہیں۔ ہمارا ہدف مساوی انصاف، معیاری تعلیم، نوجوانوں کے لیے روزگار، کرپشن کا خاتمہ، مضبوط معیشت، عوامی فلاح، میرٹ، سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق، قومی یکجہتی اور سماجی انصاف کو یقینی بنانا ہے۔

تاریخ اور قیام کا مقصد

ایم پی پی کی بنیاد اس وژن کے ساتھ رکھی گئی کہ پاکستان کو سیاسی تقسیم، معاشی مشکلات اور سماجی عدم توازن سے نکال کر ایک مضبوط ریاست، خودمختار معیشت اور خوشحال معاشرے کی طرف گامزن کیا جائے۔

بانی محمد عبدالمتین ہاشمی نے گزشتہ دو دہائیوں کے حالات کا مشاہدہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ سیاسی محاذ آرائی، معاشی کمزوری، بے روزگاری، کاروباری مشکلات اور عوامی مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

پارٹی کے قیام کا مقصد سیاست کا رخ معاشی ترقی، کاروبار کے فروغ، روزگار، خواتین کی خودمختاری اور عوامی خدمت کی طرف موڑنا ہے۔ مکمل پاکستان ایک جامع قومی تصور ہے جس میں کوئی بھی طبقہ، خطہ یا صنف ترقی سے محروم نہ رہے۔

پاکستان کو ایسی فلاحی، خودمختار اور ترقی یافتہ ریاست بنانا جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، باعزت اور بااختیار محسوس کرے۔

ایمان سے کردار، اتحاد سے طاقت، تنظیم سے ترقی، اور خدمت سے مکمل پاکستان۔

  • مساوی انصاف
  • معیاری تعلیم
  • نوجوانوں کے لیے روزگار
  • کرپشن کا خاتمہ
  • مضبوط معیشت
  • عوامی فلاح
  • میرٹ
  • قومی یکجہتی
  • سماجی انصاف
  • بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق

ہمارا فلسفہ

01

ایمان

وطن، مقصد اور ذمہ داری پر کامل یقین۔

02

اتحاد

نسل، زبان، صوبے اور طبقے سے بالاتر ہو کر ایک قوم بننا۔

03

تنظیم

نظم و ضبط، ادارہ سازی اور اجتماعی منصوبہ بندی۔

04

عدل

انصاف، مساوات اور ہر شہری کے ساتھ یکساں سلوک۔

شہریوں کو محض نوکری تلاش کرنے والا نہیں بلکہ کاروباری، سرمایہ کار اور روزگار پیدا کرنے والا بننا چاہیے۔ ہم نوجوانوں، خواتین، ہنرمندی، کاروباری مواقع اور معاشی شراکت داری پر زور دیتے ہیں۔

خواتین قومی معاشی اور سماجی ترقی کا مرکزی حصہ ہیں۔ ہماری توجہ ان کی ہنرمندی، کاروبار، روزگار، معاشی سرگرمیوں، تعلیم، تحفظ اور مساوی مواقع پر مرکوز ہے۔

Pakistan Flag Background

14 اگست: قومی تعمیر کی علامت

پارٹی کے تصور میں 14 اگست قومی آزادی کے ساتھ ساتھ تعمیرِ پاکستان کی مسلسل ذمہ داری کی علامت ہے۔

پارٹی قیادت

محمد عبدالمتین ہاشمی
بانی چیئرمین

محمد عبدالمتین ہاشمی

محمد عبدالمتین ہاشمی کی پیدائش اور پرورش اسلام آباد میں ہوئی۔ آٹھ سال کی عمر میں والد کے تبادلے پر جدہ، سعودی عرب منتقل ہوئے اور پاکستان ایمبیسی اسکول جدہ سے تعلیم حاصل کی۔ واپسی پر راولپنڈی میں سکونت اختیار کی۔ NUML اسلام آباد سے ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ راولپنڈی بورڈ آف ایجوکیشن اور لیبر منسٹری اسلام آباد میں ملازمت کی، اور NUML، COMSATS و CUST یونیورسٹیز میں تدریس کی۔ انٹر کالجیٹ کرکٹ میں بیسٹ باولر رہے۔ ایک اخبار کے مالک اور کتاب کے مصنف ہیں۔ نوجوانی سے سیاست میں دلچسپی رہی، سماجی کام بھی کیا، اور 14 اگست 2025ء کو مکمل پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھی جس کے وہ بانی چیئرمین ہیں۔ ساتھ ہی اپنا کاروبار بھی کر رہے ہیں۔

دیگر قیادت

محمد عبدالمتین ہاشمی

محمد عبدالمتین ہاشمی

بانی چیئرمین

مکمل پاکستان کے سفر کا حصہ بنیں

پارٹی میں شامل ہوں